ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب مل کر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور مفت علاج کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل ہسپتالوں میں سکریننگ پروگرام سے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولت مل رہی ہے، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مفت تشخیص اور علاج بغیر کسی مالی بوجھ کے کیا جا رہا ہے، غیر معیاری سرنجز کی تیاری اور دوبارہ استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کر کے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.