ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملے اور F-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ، آزادانہ تصدیق نہ ہو سکی
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع امریکی الازرق ایئربیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ایرانی فوج کے مطابق اس حملے میں امریکی فضائیہ کے تین ایف-35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، جبکہ متعدد امریکی افسران اور تکنیکی عملہ بھی ہلاک ہوا۔
تاہم ان دعوؤں کی اب تک کسی آزاد یا غیر جانب دار ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں ایسی افواج کے لیے کوئی جگہ نہیں جو بے گناہ شہریوں اور سوئے ہوئے خاندانوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ خطے سے امریکی افواج کے مکمل انخلا تک ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب اردن اور امریکہ کی جانب سے ایرانی دعوؤں کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کی بھی آزادانہ توثیق نہیں ہو سکی۔ تازہ پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.