’یہ گمراہ بچے ہیں‘، مودی کا احتجاجی مظاہرین کو معاف کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جنتر منتر پر احتجاج میں شریک مظاہرین کو معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سزا دینے کے بجائے درست راستہ دکھانے کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں نریندر مودی نے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ وہاں پیش آیا، اسے بھارت سمیت پوری دنیا نے دیکھا۔
ان کے مطابق بعض شرپسند عناصر نے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی، جو کسی مہذب معاشرے کے لیے مناسب نہیں۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کے دوران انہیں برا بھلا کہا گیا اور ان کی مرحوم والدہ کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، جو انتہائی افسوسناک تھا۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بچپن میں غلطیاں ہوجاتی ہیں اور انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک کی بیٹیاں اس طرح کی زبان کیسے استعمال کرسکتی ہیں، تاہم ان کے بقول ابھی بھی وقت ہے کہ ایسے نوجوانوں کو گلے لگا کر انہیں درست راستہ دکھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گمراہ بچے ہیں اور انہیں صحیح سمت دکھانا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ مظاہرین کو سزا دینے یا عدالتوں کے چکر لگوانے سے صورتحال تبدیل نہیں ہوگی، اس کے بجائے انہیں سمجھانے اور اصلاح کا موقع دینا چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.