ایران جنگ کا خواہاں نہیں، سرحدوں اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کریں گے: مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم ملک اپنی سرحدوں کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کو اپنی اندرونی طاقت اور قومی اتحاد مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
ایسا مضبوط معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں بیرونی قوتوں کو مداخلت کا موقع نہ مل سکے۔مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اپنے محاذ پر ثابت قدم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوجی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام اہم فیصلے سپریم لیڈر کی ہدایات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.