ایران سے مذاکرات جاری، تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں: ٹرمپ

Super Admin


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور یہ مذاکرات ایرانی درخواست پر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بالخصوص قطر اس عمل کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ کئی دیگر ممالک نے بھی اس معاملے پر رابطہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایک اچھے معاہدے پر اتفاق کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی تباہ کن کارروائی سے قبل ایران کو ممکنہ حد تک آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایرانی قیادت دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست فیصلہ کرے گی۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران معاہدے پر رضامند نہ ہوا تو اسے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.