ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت اور حوصلہ افزا بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے حمایت بھرے کلمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔
پاکستان برادر ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر نہ صرف اپنے اتحادی ممالک بلکہ پورے خطے کے دفاع اور سلامتی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے جنوبی ایشیا میں ممکنہ جوہری تباہی کو روکنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد دی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پائیدار امن خطے کے عوام کے روشن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کا یہ معاہدہ ایک اہم اور جرات مندانہ قدم ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.