بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست
بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 27 اگست کو سماعت مقرر کردی ہے۔
، جس کے بعد درخواست کی منظوری یا مسترد کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جولائی کے دوران ڈیزل سے بجلی کی پیداوار کی لاگت 50 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ درآمدی کوئلے سے بجلی 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ اور درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔
اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرلی تو بجلی صارفین پر ایک ماہ کے لیے اضافی مالی بوجھ پڑے گا، تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.