حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ معطل، طب کونسل سے جواب طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کونسل کو نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کرلیا۔جسٹس محمد آصف نے حکیم شہزاد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ طب کونسل نے حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کردی ہے، تاہم رجسٹریشن منسوخ کرنے سے قبل انہیں سنے کا موقع نہیں دیا گیا۔وکیل نے عدالت سے کی کہ طب کونسل کی جانب سے حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے طب کونسل کی جانب سے رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کردیا، جبکہ کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.