اپوزیشن اور پیپلزپارٹی میں اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں اور روابط بڑھانے پر اتفاق

Super Admin


اسلام آباد: اپوزیشن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان اعلیٰ قیادت کی سطح پر رابطے اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن قیادت سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر شامل ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کا وفد صبح 11 بجے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات کرے گا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کے مطابق ملاقات میں پارلیمان کو مزید مستحکم بنانے اور پارلیمانی کمیٹیوں کے کردار کو مؤثر و مضبوط کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.