برطانیہ میں باحجاب مسلم خواتین کو دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا

Super Admin


برطانیہ میں باحجاب مسلمان خواتین کو مبینہ طور پر دھمکیوں، بدسلوکی اور ہراسانی کا سامنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق متعدد خواتین نے عوامی مقامات پر پیش آنے والے ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک 21 سالہ مسلمان خاتون نے بتایا کہ دورانِ سفر بس میں بدسلوکی اور دھمکیوں کا سامنا کرنا اس کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ 
اس کے مطابق تھوکنے، کھینچا تانی اور دھکے دینے جیسے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ متاثرہ خواتین نے ان واقعات کی شکایت کرنے کے بجائے انہیں برداشت کرنے کی ذہنی تیاری کرلی ہے۔خاتون نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز بس اسٹاپ پر کھڑے ہونے کے دوران ایک شخص نے اس کے حجاب اور لباس کو نشانہ بنایا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
خاتون کے مطابق مذکورہ شخص نے اس کے نقاب پر اعتراض کرتے ہوئے اسے اسلام کے بجائے دہشتگردی سے جوڑا اور نقاب نہ اتارنے کی صورت میں زبردستی چہرے سے نقاب اتارنے کی دھمکی بھی دی۔دوسری جانب میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ لندن میں کسی بھی کمیونٹی کو بدسلوکی یا خوف کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔
پولیس کے مطابق نفرت پر مبنی ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ادارہ مکمل طور پر تیار ہے اور ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.