عمران خان کی صحت کو سیاسی معاملہ نہیں بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

Super Admin


اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کی جائے گی، تاہم حکومت کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے کسی بھی شخص کو سیاسی منظرنامے سے باہر نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی کسی کو سیاسی طور پر مائنس کرنے کی حمایت نہیں کرتی۔عمران خان کی صحت سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوگا تو معاملات آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی یا سیاسی معاملات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اس وقت سب سے اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کی صحت کے مسائل حل کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسپتال منتقل کرنا اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا بھی ان کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں اور احکامات پر مؤثر عملدرآمد سے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.