اسرائیل نے امریکا، ایران جنگ بندی معاہدہ ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کی: عباس عراقچی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات اور معاہدے کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کیمفاہمت کی یادداشت
ایرانی وزیر خارجہ ۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آیا۔
ان کے مطابق اسرائیل نے معاہدے کو روکنے کے ساتھ ساتھ اس پر عملدرآمد میں بھی رکاوٹیں کھڑی کیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔
عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مطالبے کا بھی حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.