بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ 2026 سے باہر کردیا
ایمسٹلوین: ہاکی ورلڈکپ 2026 کے اہم گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، جبکہ پاکستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔گروپ ڈی کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
دوسرے کوارٹر میں بھارت نے تیسرا گول داغ کر اپنی برتری 0-3 کردی۔ پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے حنان شاہد اور سفیان خان کے گولز کی بدولت مقابلے میں واپسی کی، تاہم بھارت نے دوبارہ دباؤ بڑھاتے ہوئے اسکور 2-4 کردیا۔تیسرے کوارٹر میں بھارت نے مزید ایک گول کرکے اپنی برتری 2-5 کردی۔
، جبکہ پاکستان نے آخری کوارٹر میں تیسرا گول اسکور کیا، لیکن میچ کا اختتام بھارت کی 3-5 سے فتح پر ہوا۔بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور ابھیشیک نے دو، دو گول کیے جبکہ ہاردک سنگھ نے بھی ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو اور سفیان خان نے ایک گول کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.