ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت ترین معاشی کارروائی شروع کرنے کا اعلان

Super Admin


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کی سخت ترین معاشی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کو مالی یا تجارتی معاونت فراہم کرنے والے ممالک اور اداروں کو بھی سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے کے لیے ان کی جانب سے غیر معمولی موقع فراہم کیا گیا، تاہم ایرانی قیادت نے اسے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا اب ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی جنگ شروع کررہا ہے، جس کا مقصد ایران کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ تباہ ہوچکی ہے، فضائیہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ فوجی تنصیبات اور فیکٹریاں ملبے میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی کرنسی کی قدر بھی انتہائی کم ہوچکی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.