راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

Super Admin


وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، جبکہ فوج سیکیورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو کسی بھی ممکنہ بدامنی سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ سے راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.