بنگلا دیش کا پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت کا عندیہ
بنگلا دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویے کا اظہار کردیا۔بنگلا دیشی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بنگلا دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے۔
ہمایوں کبیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں بنگلا دیش اپنے قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات مضبوط بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.