امریکی عدالت نے 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزا روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی مسترد کردی
امریکی عدالت نے 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزا کی کارروائی روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کو کالعدم قرار دے دیا۔ ان ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، ایران اور روس بھی شامل تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کی ڈسٹرکٹ جج نے گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ جنوری میں نافذ کی گئی ویزا پالیسی وفاقی امیگریشن قانون سے متصادم تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جج نے یہ فیصلہ تارکین وطن کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر مقدمے میں سنایا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا مؤقف تھا کہ پالیسی میں شامل ممالک کے شہری امریکا میں عوامی بوجھ بن سکتے ہیں، جس کے باعث 75 ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا کی کارروائیاں جنوری سے روک دی گئی تھیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.