معاشی جنگ پر ایران کی امریکا کو وارننگ، آبنائے ہرمز سے تیل برآمد روکنے کی دھمکی

Super Admin


ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف معاشی جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی جنگ میں کسی بھی ملک کی حمایت کو تہران جنگی اقدام تصور کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور انتظام ساحلی ممالک کے کنٹرول میں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک امریکا کو سہولت فراہم کریں گے، انہیں ایران کے خلاف عائد معاشی پابندیوں کا ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محیبی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی حملے کا اعلان فوجی محاذ پر ناکامی کا اعتراف ہے۔حسین محیبی کے مطابق اگر امریکا جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہوتا تو اسے معاشی دباؤ کے حوالے سے بیانات اور اقدامات کی ضرورت پیش نہ آتی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا گزشتہ 47 برس سے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.