مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں، مگر شدید زخمی ہیں:ٹرمپ کا دعویٰ

Super Admin


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک نہیں ہوئے بلکہ شدید زخمی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق اگر مجتبیٰ خامنہ ای واقعی ہلاک ہو چکے ہیں تو ایرانی حکام اس معاملے پر ’’بہت اچھا ڈرامہ‘‘ کر رہے ہیں۔
، کیونکہ ایرانی حکام مختلف معاملات پر حتمی منظوری کے لیے سپریم لیڈر سے دوبارہ رابطے کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے جسم کے بائیں حصے پر انتہائی شدید چوٹیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے پہلے روز مجتبیٰ خامنہ ای کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
اس واقعے کے بعد سے انہیں عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے جاری عسکری اور اقتصادی دباؤ مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.