نیپال اور تبت میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 165 سے بڑھ گئیں

Super Admin


کٹھمنڈو: نیپال اور چین کے علاقے تبت میں شدید سیلاب اور اچانک آنے والے طغیانی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 165 سے تجاوز کر گئی جبکہ 1500 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد میں بڑی تعداد غیرملکی شہریوں کی بھی شامل ہے۔
نیپالی حکام کے مطابق ملک میں 826 افراد لاپتا ہیں، جن میں تقریباً 600 غیرملکی شہری شامل ہیں۔ لاپتا غیرملکیوں میں بھارت کے 177، امریکا کے 63، آسٹریلیا کے 34، برطانیہ کے 33 اور کینیڈا کے 25 شہری شامل ہیں۔شدید سیلاب کے باعث کئی پہاڑی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
، جبکہ متعدد قصبوں اور وادیوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاپتا افراد اور ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد حاصل کرلی ہے۔امدادی کارروائیوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ اور منقطع علاقوں میں پھنسے ہزاروں افراد تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری امدادی سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ 
خراب موسم، دشوار گزار پہاڑی راستوں اور متاثرہ انفراسٹرکچر کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب چین کے علاقے تبت میں بھی سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق تبت کے ضلع گیئرونگ میں 558 افراد لاپتا ہیں، جن میں تقریباً 260 غیرملکی شہری شامل ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.