ٹرمپ کو ترکیہ میں نشانہ بنانے کی سازش کی خبریں بے بنیاد ہیں: ایران
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ترکیہ کے دورے کے دوران قتل کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے حزب اللہ کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا نیٹ ورک ’المنار‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ترکیہ میں قتل کرنے کی سازش اور ان کے کم عمر بیٹے کو نشانہ بنانے سے متعلق افواہیں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے پھیلائی گئیں۔
محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف مبینہ قتل کی سازش سے متعلق جھوٹی اطلاعات دے کر امریکی صدر کو خوفزدہ کیا، جس کے باعث ان کی فیصلہ سازی بھی متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران کسی کارروائی کا فیصلہ کرلے تو اسے روکنا آسان نہیں ہوگا۔
، تاہم ٹرمپ کو قتل کرنے کی مبینہ سازش سے متعلق خبریں محض نیتن یاہو کی من گھڑت کہانی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ان خطرات کے پیش نظر ترکیہ کے دورے کے دوران غیر معمولی احتیاطی اقدامات کیے اور بعض مواقع پر عام افراد کی طرح نقل و حرکت کرتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترکیہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر ایک متبادل طیارہ خفیہ طور پر استعمال کیا تھا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.