نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اموات 616 تک پہنچ گئیں

Super Admin


نیپال میں چار روز قبل آنے والے شدید اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 616 تک پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار 301 افراد زخمی ہوئے ہیں۔نیپالی حکام کے مطابق نیپال اور تبت میں تقریباً 2 ہزار 500 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
، جن کی تلاش کے لیے امدادی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر خوراک اور صاف پانی کی ضرورت ہے، جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرین تک خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات پہنچانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.