آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امام الحق کی نئی انجری کے بعد پرانا معاملہ پھر زیرِ بحث، پی سی بی کی سابقہ انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

Super Admin


انگلینڈ میں پاکستانی بیٹر امام الحق کی انجری کے بعد ان سے متعلق ماضی کا ایک انکوائری معاملہ بھی دوبارہ سامنے آگیا ہے، جس کے باعث موجودہ انجری سے متعلق بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کا جائزہ لے سکتا ہے۔
پی سی بی کی ایک انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پیش آنے والے واقعے میں امام الحق کو انجری سے متعلق غلط بیانی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 28 مارچ 2025 کو انڈور نیٹ سیشن کے دوران گیند امام الحق کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر لگی تھی۔ 
بعد ازاں ایکسرے میں انگوٹھے میں فریکچر یا ہڈی کے اپنی جگہ سے ہٹنے کے شواہد سامنے نہیں آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم کی ہدایت کے باوجود امام الحق مبینہ طور پر افطار کے لیے تقریباً 500 میٹر پیدل گئے۔ بعد میں انہوں نے انگوٹھے میں شدید درد اور اس کے سیاہ پڑنے کی شکایت کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم ڈاکٹر نے مخصوص کیمیکل والے کاغذ سے انگوٹھا صاف کیا تو سیاہ نشان ختم ہوگیا۔ پی سی بی کی انکوائری کمیٹی کے مطابق انگوٹھے سے صاف ہونے والا مادہ قدرتی خون کا نشان نہیں بلکہ سیاہی یا مارکر تھا۔امام الحق نے مبینہ طور پر کمیٹی کے سامنے انگوٹھے پر سیاہی یا کسی مصنوعی مادے کے استعمال سے انکار کیا تھا،۔
تاہم کمیٹی نے ان کے مؤقف کو طبی شواہد، ایکسرے اور انگوٹھے کی ظاہری حالت سے مطابقت نہ رکھنے والا قرار دیا۔ٹیم حکام کے مطابق امام الحق نگرانی میں لنگڑاتے ہوئے دکھائی دیتے تھے، تاہم نظروں سے اوجھل ہونے کے بعد ان کے معمول کے مطابق چلنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے متفقہ طور پر قرار دیا تھا کہ امام الحق کو پہلے ون ڈے کے لیے ان فٹ قرار دینے کی کوئی واضح طبی بنیاد موجود نہیں تھی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.