ٹرمپ کا وینزویلا کے تیل سے امریکی اسٹریٹجک ذخائر دوبارہ بھرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر میں کمی کو وینزویلا کے تیل کے ذریعے پورا کرے گا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا سے حاصل ہونے والے تیل کی مدد سے امریکا کے قومی اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کو دوبارہ بھرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا کے تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی، تاہم اب انہیں دوبارہ بھرنے کا سلسلہ بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
، جبکہ امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پٹرولیم ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل وینزویلا کے ساتھ تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ ان کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں امریکا کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکا کے تیل کے ذخائر میں دوگنا سے زیادہ اضافہ کرے گا، عالمی و امریکی مارکیٹ میں تیل کی رسد بہتر بنائے گا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.