آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی، وزیر جنگ سے اختلافات کی اطلاعات

Super Admin


واشنگٹن: امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔رپورٹس کے مطابق ڈین ڈرسکول اور امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چلے آرہے تھے، جس کے بعد ڈرسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔
ڈین ڈرسکول امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے قریبی دوست بھی سمجھے جاتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول کے استعفے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔ امریکی فوج نے بھی اس معاملے پر فوری تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ ڈرسکول کے ترجمان کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اس سے قبل وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں جنرل رینڈی جارج کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا تھا، جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ سیکرٹری ڈرسکول نے ’امریکا کو دوبارہ مضبوط بنانے‘ کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ڈرسکول نے تاریخی فوجی آپریشنز کے دوران شاندار قیادت کی، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں معاونت فراہم کی اور دیگر اہم خدمات انجام دیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.