آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملے کا امکان مسترد کرنے کا اعلان

Super Admin


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں فیصلہ کن کارروائی کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں؟
اس پر ٹرمپ نے سوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی یقین دہانی نہیں کرائیں گے، تاہم جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا امکان مسترد کرتے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’میں ایسا کبھی نہیں کہوں گا، لیکن جواب ہاں ہے، میں اسے مسترد کرتا ہوں، اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
‘‘امریکی صدر نے صحافی کے سوال کو ’’احمقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، ایسے میں اسے شکست دینے کے بعد اس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ٹرمپ نے مزید الزام عائد کیا کہ ایران نے حکومت مخالف ایک لاکھ سے زائد افراد کو قتل کیا ہے اور انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم پر ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.