آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

عراقچی کا نیتن یاہو پر امریکا کو ایران جنگ میں دھکیلنے کا الزام

Super Admin


تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے مفاد میں امریکا کو دھوکا دے کر ایران کے خلاف جنگ میں شامل کیا۔
عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عبرانی زبان میں خطاب کے دوران نیتن یاہو نے واضح طور پر تسلیم کیا کہ انہوں نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق نیتن یاہو نے اس بات پر بھی تبصرہ کیا کہ امریکی ٹی وی نیٹ ورکس پر ایک ہزار گھنٹے کا ایئر ٹائم حاصل کرکے انہوں نے کس طرح امریکی رائے عامہ پر اثر ڈالا، تاہم انگریزی زبان میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’سانپ‘‘ سے تشبیہ بھی دی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.