آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

صدر آصف علی زرداری دو ہفتے کے دورے پر لندن پہنچ گئے

Super Admin


لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتے تک متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف طبی معائنے بھی کرائیں گے، تاہم وہ لندن میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی لندن پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری تقریباً چھ برس بعد برطانیہ کے دورے پر آئے ہیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.