آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایف بی آر افسران سے غیر ملکی شہریت اور پاسپورٹس کی تفصیلات طلب

Super Admin


ایف بی آر نے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے افسران کو غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق ڈیکلریشن فوری جمع کرانے کی آخری یاد دہانی کرا دی ہے۔ایف بی آر ترجمان کے مطابق غیر ملکی شہریت اور پاسپورٹس سے متعلق ڈیکلریشن جمع کرانے کی 90 روزہ مدت 30 اگست کو ختم ہوچکی ہے، تاہم متعدد افسران نے تاحال مطلوبہ فارم جمع نہیں کرائے۔
نئی ہدایات کے تحت کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سمیت تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کے لیے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ غیر ملکی پاسپورٹس رکھنے اور کسی غیر ملکی شہری سے شادی کی صورت میں بھی متعلقہ معلومات ظاہر کرنا ضروری ہوگا۔
ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ مخصوص فارم ای میل کے ذریعے متعلقہ سیکریٹریز کو فوری جمع کرایا جائے۔ایف بی آر کے مطابق ڈیکلریشن جمع نہ کرانے یا غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت ’مس کنڈکٹ‘ اور بدانتظامی کی کارروائی کی جائے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.