آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کی ہدایت

Super Admin


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دے دیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستوں کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔
علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، جبکہ مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کو مبینہ قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت کے فیصلے میں جیل حکام کو بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اس امر کو یقینی بنائیں کہ دونوں کو قید تنہائی میں نہ رکھا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جیل قوانین کے مطابق عمران خان کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے اور ان کے بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کروائی جائے۔عدالت نے عمران خان کو روزانہ اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
فیصلے کے مطابق عمران خان کی آڈیو ریکارڈنگ کی سہولت موجود ہوگی، تاہم اگر اس کا غلط استعمال کیا گیا تو یہ سہولت واپس لی جاسکتی ہے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.