بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 21 دہشتگرد مارے گئے، 6 اہلکار شہید
چاغی اور پشین میں کلیئرنس آپریشن جاری، شہداء میں 2 افسران اور کسٹمز اہلکار بھی شاملبلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 6 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔
، جن میں 2 افسران شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کا ایک سرکاری اہلکار بھی شامل ہے۔ چاغی اور پشین میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے تک سینیٹائزیشن کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی شاہراہوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.