آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بلوچستان میں 3 سے 5 ستمبر تک بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان، موسمیاتی صورتحال مزید شدت اختیار کرنے لگی

Super Admin


محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 ستمبر کے دوران بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، خضدار اور گردونواح میں بارش متوقع ہے، جبکہ 4 اور 5 ستمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ 
جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔بارشوں کے باعث 9 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 4 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے، جبکہ 41 مویشی بھی تیز بارش اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ حادثات بونیر، مردان، مہمند اور شانگلہ میں پیش آئے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.