آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مارکیٹ کے رحم و کرم پر کب سے ہوں گی؟ اہم پیشرفت سامنے آگئی

Super Admin


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مرحلہ وار مارکیٹ پر مبنی نظام میں منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے، جبکہ پٹرول کی ڈی ریگولیشن کے لیے جون 2027 کا ممکنہ ہدف مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شفافیت، استحکام اور مارکیٹ کے نظام کو بہتر بنانے سے متعلق مختلف سفارشات پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی کے مطابق مجوزہ اقدامات کا مقصد مارکیٹ کی کارکردگی میں بہتری لانا اور صارفین کو قیمتوں میں اچانک اور غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اجلاس میں پٹرول کی ڈی ریگولیشن کے لیے جون 2027 کا ممکنہ ہدف تجویز کیا گیا، جبکہ قیمتوں کو مرحلہ وار مسابقتی اور مارکیٹ پر مبنی نظام کے تحت لانے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی نے ہنگامی صورتحال کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی صورت میں حکومتی مداخلت کے لیے رہنما اصول بھی طے کیے۔
اس کے علاوہ انلینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM) کے تعین کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری پر بھی اتفاق کیا گیا۔اوگرا نے مالی سال 2026 کے IFEM آڈٹ کو کیلنڈر سال 2026 کے اختتام تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔کمیٹی کی حتمی رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مارکیٹ پر منتقل کرنے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.