آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

محسن نقوی کا ناقدین کو جواب، ’’فیکٹ پر بات کریں، الزامات برداشت نہیں‘‘

Super Admin


چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا ہے کہ شکست پر سوال اٹھانا سب کا حق ہے، تاہم کسی ایک ہار کو بنیاد بنا کر یہ تاثر دینا درست نہیں کہ پاکستان کرکٹ ختم ہوگئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کوئی ٹھوس فیکٹ ہے تو ضرور سامنے لائے، تاہم وہ الزامات عائد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کے معاملے میں غلطی ہوسکتی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں اقدامات سے صورتحال واضح ہوجائے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ وہ سابق کھلاڑیوں سے مسلسل مشاورت کرتے رہتے ہیں۔ ان کے مطابق وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے سابق کرکٹرز کسی معاملے پر رائے دیں تو اس کی اہمیت ہوتی ہے، تاہم قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی کے مطابق نئی کوچنگ ٹیم کی آمد کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کی رینکنگ آٹھویں سے پانچویں نمبر پر آئی، جبکہ 6 ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے 4 میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی رینکنگ نویں نمبر سے بہتر ہوکر چھٹے نمبر پر آگئی ہے، ۔
جبکہ نئے کوچز کی آمد کے بعد ٹیم کی کامیابی کی شرح 24 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ صرف 3 یا 6 ماہ میں ٹیم کو نویں نمبر سے عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچا دیا جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.