آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے

Super Admin


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس میں مختصر قیام کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں گزارا، جس کے بعد وہ پیرس گئے اور مختصر قیام کے بعد آج شام لندن پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری بھی آج اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔ بھٹو زرداری خاندان کے لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.