ایران کے خلاف فیصلہ درست تھا، امریکہ جنگ جیت چکا ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بالکل درست فیصلہ کیا اور امریکہ یہ جنگ پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔ ’
مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کبھی AI انسانیت کے لیے خطرہ بنی، تو ان کے پاس اسے قابو کرنے کا انتظام موجود ہوگا۔ انہوں نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ ایران کے معاملے پر ان کی حکمت عملی کامیاب رہی اور امریکہ فتح حاصل کر چکا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے ان تمام خبروں اور تجزیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جن میں امریکی فوج کے پاس اسلاح و بارود کی کمی کی بات کی جا رہی تھی۔ صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو ’غداری‘ سے تعبیر کیا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام خبریں سراسر من گھڑت اور جھوٹی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج کے پاس وافر مقدار میں اسلاح موجود ہے اور ملک میں ہتھیاروں کی تیاری کی رفتار مزید تیز کی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.