راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا امکان، واسا کا الرٹ
Super Admin
راولپنڈی: محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع اس وقت ابرآلود ہے اور آئندہ گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارش کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں اضافی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
، جبکہ نالہ لئی کے اطراف ریسکیو 1122، واسا اور سول ڈیفنس کا عملہ بھی موجود ہے۔حکام کے مطابق نالہ لئی سمیت شہر کے تمام نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.