پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Super Admin
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اس حوالے سے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے شہریوں کے لیے معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی واضح اور شفاف طریقہ کار موجود نہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دیا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.