صدر زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، 8 ستمبر کو وطن واپسی
Super Admin
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنا دورہ یورپ مختصر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرانس کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
صدر کو فرانس میں دو روز قیام کرنا تھا تاہم اب وہ برطانیہ سے براہِ راست وطن واپس آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد صدر مملکت کے یورپی دورے کا دورانیہ بھی مختصر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.