آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹ گیا، 10 افراد جاں بحق، 60 زخمی

Super Admin


میکسیکو میں مذہبی تقریب کے دوران آتش بازی کے سامان میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز ریاست میکسیکو کی میونسپلٹی تیمسکال سینگو میں منعقدہ ایک دیہی مذہبی میلے کے دوران پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو بھوسے سے بنے بیل کے ایک مجسمے کو اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے آتش بازی کے فوارے نکل رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق جلتے ہوئے بیل کے مجسمے سے نکلنے والی آگ قریب واقع چرچ میں موجود آتش بازی کے بڑے ذخیرے تک پہنچ گئی۔
، جس کے بعد یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کی شدت سے کئی دیواریں منہدم ہوگئیں جبکہ مرکزی چوک میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔مقامی میڈیا کے مطابق بعض افراد دیواروں کے ملبے تلے دب گئے، جبکہ حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔
میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق دھماکے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2018 میں میکسیکو سٹی کے شمال میں واقع شہر تلتپیٹیک میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.