آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

نئی دہلی میں 5 منزلہ ہاسٹل زمین بوس، 7 طلبہ جاں بحق، متعدد کے دبے ہونے کا خدشہ

Super Admin


نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں ایک نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 طلبہ ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے مزید 2 لاشیں نکالی گئیں۔
، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار اب تک 11 افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال چکے ہیں، تاہم اندازہ ہے کہ 30 سے 50 طلبہ اب بھی ملبے تلے موجود ہوسکتے ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق ہاسٹل کی عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع تھا اور وہاں مرمتی کام بھی جاری تھا، ابتدائی طور پر انہی عوامل کو عمارت گرنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہاسٹل کی عمارت منہدم ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی ہے، جس میں عمارت کے اچانک گرنے کے بعد ایک دکاندار کو جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.