آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے: روسی وزیر خارجہ

Super Admin


روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی مستقبل میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے۔سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اگر مصر اور الجزائر بھی مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہوتے ہیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔
ان کے مطابق اس طرح روس کی جانب سے پیش کیے گئے علاقائی تعاون کے تصور کو عملی شکل دینے کی جانب اہم قدم اٹھایا جاسکے گا۔روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران بھی بالآخر اس دفاعی اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان گزشتہ ماہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پایا تھا،۔
جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر ہونے والا حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.