حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی
یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ مختلف اقتصادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
سعودی اتحادی فورس نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر انصار اللہ کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق یمن کے صوبوں البیضا اور الجوف میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں بھی شدت آگئی ہے۔دوسری جانب یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری کا کہنا ہے کہ صنعا کو حوثیوں کے قبضے سے دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.