آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا

Super Admin

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔
، حکومت اسے فوری طور پر واپس لے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی، تاہم ان کے بیشتر مطالبات اب بھی التوا کا شکار ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت کے دوران مطالبات پر خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.