آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 107 ڈالر سے اوپر

Super Admin


مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
، جس کے بعد یہ 107.63 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ کر کاروبار کے اختتام پر بند ہوئی۔دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ WTI کی قیمت میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 103.82 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثیوں کی جانب سے بندرگاہی شہر موخا پر قبضے اور آبنائے ہرمز میں مزید بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کی صورت میں عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.