آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

گوگل کا موسم کی پیشگوئی کے لیے جدید اے آئی ماڈل متعارف، مقامی سطح پر زیادہ درست پیشگوئی ممکن

Super Admin


گوگل نے موسم کی پیشگوئی کو مزید تیز، تفصیلی اور مؤثر بنانے کے لیے جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری (WeatherNext 3) متعارف کرا دیا۔گوگل کے مطابق نیا اے آئی ماڈل ہر گھنٹے موسم کی تازہ پیشگوئی فراہم کرے گا اور طوفان، بارش سمیت شدید موسمی حالات کی زیادہ باریک بینی سے نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ویدر نیکسٹ تھری پانچ کلومیٹر تک کی اسپیشل ریزولوشن میں موسم کی پیشگوئی کرسکتا ہے، جو گوگل کے سابقہ ماڈل کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ تفصیلی ہے۔ ماڈل سطحی درجہ حرارت اور نمی کی پیشگوئی پانچ کلومیٹر جبکہ سطحی ہواؤں کی پیشگوئی 10 کلومیٹر کی ریزولوشن میں کرے گا۔نئے ماڈل میں بارش کی پیشگوئی کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ 
گوگل کا کہنا ہے کہ بعض اہم پیمانوں میں روایتی موسمی پیشگوئی کے نظام کے مقابلے میں غلطی کی شرح میں 50 فیصد تک کمی لائی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق ویدر نیکسٹ تھری سیٹلائٹس اور زمینی موسمیاتی اسٹیشنز سے حاصل ہونے والے لائیو ڈیٹا سے استفادہ کرے گا، جس سے بدلتے ہوئے موسمی حالات کا زیادہ تیزی سے تجزیہ ممکن ہوگا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ نئے اے آئی ماڈل کے فوائد صرف موسم کی پیشگوئی تک محدود نہیں بلکہ اسے صاف توانائی کے شعبے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے بجلی کے نظام کے آپریٹرز اور قابلِ تجدید توانائی پیدا کرنے والے اداروں کو توانائی کی پیداوار اور نظام کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.