آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

Super Admin


مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور گوجرانوالہ کے معروف سیاسی رہنما محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔اہلخانہ نے محمود بشیر ورک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
محمود بشیر ورک کی نماز جنازہ آج صبح ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ محمود بشیر ورک ایک مخلص، باصلاحیت اور متحرک پارلیمنٹیرین تھے۔ ان کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محمود بشیر ورک کے انتقال سے پارلیمنٹ ایک فعال اور قابل رکن سے محروم ہوگئی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.