آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب میں مون سون کا آخری اسپیل، 17 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

Super Admin


لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری اسپیل کا آغاز آج سے ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 12 سے 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون کے آخری اسپیل کے دوران راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک سمیت مختلف اضلاع میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب اور نورپور تھل میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔حکام نے شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.