آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اسلام آباد کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ، صوبوں سے 23 ہزار 500 اہلکار طلب

Super Admin


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں سے پولیس نفری طلب کرلی۔کابینہ سیکرٹری کی جانب سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں تینوں صوبوں سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور اسلام آباد میں تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار وفاقی دارالحکومت میں تعینات کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے تینوں صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ مطلوبہ پولیس نفری 20 ستمبر تک اسلام آباد پہنچا کر تعینات کی جائے۔ذرائع کے مطابق اضافی پولیس نفری کی تعیناتی کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اضافی افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.