آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

حوثی حملوں پر سعودی اتحادی افواج کا سخت ردعمل، بھرپور جواب دینے کا اعلان’

Super Admin


سعودی اتحادی افواج نے حوثی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جو ان کے انتہاپسندانہ طرزِ عمل اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج ان حملوں کا ذمہ داری اور مکمل عزم کے ساتھ جواب دیں گی۔ حوثی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری دفاعی اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔اس سے قبل سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے بتایا تھا کہ پیر کے روز حوثی فورسز نے سعودی عرب کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے متعدد حملوں کا نشانہ بنایا۔
جن کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.